کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے مکمل نتائج آنے کے بعد ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے
جماعت اسلامی کی جانب سے نتائج پرشدید تحفظات کا اظہار کیاجارہاہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کاکہناہے کہ ان کے پاس 94 نشستوں کے فارم گیارہ اور بارہ موجود ہیں جن کےمطابق وہ تمام 94 نشستیں جیت چکے ہیں۔
جماعت اسلامی کا کہناہے کہ ہم اپنا ووٹ چوری نہیں کرنےدیں
جماعت اسلامی کے ہنگامی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔