بھارت میں سڑک چوڑی کرنے کےبہانے تاریخی مسجد شہید

نئی دہلی (اُمت نیوز) بھارت میں سڑک چوڑی کرنے کابہانہ بنا کر16 ویں صدی میںتعمیر کی گئی ایک اور تاریخی شاہی مسجد کو شہید کردیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح مقامی انتظامیہ کے اہلکار بلڈوز سے مسجد کو شہید کررہے ہیں


شہید کی جانے والی مسجد الہٰ آباد کے علاقے ہندیا میںواقع ہے۔یہ تاریخی مسجد 16ویں صدی میں تعمیر کی گئی تھی ۔
مسلمان دشمن مودی سرکاری مسلمانوں کو ختم کرنے کے سرکاری ایجنڈے پرعمل پیرا ہے۔
مسلمانوں نے مسجد کو شہید ہونے سے بچانے کے لیے عدالت سے رجوع کررکھا تھا ۔ کیس کی سماعت آج 16 جنوری کو ہونا تھی۔لیکن مودی حکومت نے سماعت سے پہلے ہی مسجد منہدم کرڈالی۔
گزشتہ روز بھاری مشینری کے ذریعے مسجد کو سڑک چوڑا کرنے کا بہانا بنا کرپبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے شہید کردیاہے۔