FIFAاورAFCکے PFF کی نارملائزیشن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات

 

لاہور(اُمت نیوز)FIFAاورAFCکے پاکستان فٹبال ہائوس میں PFF کی نارملائزیشن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی ہے
مہمان آفیشلز میں ہیڈ آف ایم اے گورننس فیفا رولف ٹینر، ریجینل ڈیویلپمنٹ آفس کے کوارڈینیٹر آندرے ویشکووچ، اے ایف سی کے ہیڈ آف ساؤتھ ایشیا یونٹ پرشوتم کیٹل شامل تھے۔
اس موقع پر فیفا اور اے ایف سی حکام موبائل یونٹ کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔
ڈی جی طارق قریشی اسپورٹس بورڈ پنجاب نے افتتاح کیا، سعود ہاشمی نے کہا کہ سیلاب اور خراب موسم کی وجہ سے رجسٹریشن کی عمل کا حصہ نہ بننے والے کلبز کو ان کے دروازے پر سہولت دی جا رہی ہے
موبائل یونٹ اپنے شیڈول کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔
ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب نےFIFAاورAFCکے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں
ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب طارق قریشی نے کہا ، نارملائزیشن کمیٹی کی فٹبال پر بھرپور توجہ ہے،کلب سسٹم کو منظم کیے گئے بغیر کھیل کو ترقی نہیں مل سکتی،پی ایف ایف کے ساتھ مل کر کلب فٹبال کی بحالی کے لیے ٹورنامنٹ کرائیں گے۔
دوسری جانب فیفا اور اے ایف سی وفد نے ہارون ملک سے تفصیلی ملاقات ہوئی،مہمان آفیشلز کو پاکستان میں جاری سرگرمیوں اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔