عبد الماجد آفریدی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔ فائل فوٹو
عبد الماجد آفریدی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔ فائل فوٹو

عبدالطیف آفریدی کے قتل کیخلاف ملک بھرکی بارکونسل میں ہڑتال جاری

پشاور: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی کے قتل کے خلاف ملک بھر کی بار کونسل میں ہڑتال جاری ہے۔

سینئر وکیل لطیف آفریدی کے قتل کے خلاف پاکستان بارکونسل اور اسلام آباد بارکونسل کی کال پرہڑتال کی جارہی ہے، وکلا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عبدالطیف آفریدی قتل کے خلاف جزوی ہڑتال ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء صرف ہنگامی نوعیت کےکیسزمیں پیش ہورہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ بار روم میں عبدالطیف آفریدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتارکرلیا گیا تھا ، جس کی شناخت ایڈوکیٹ سمیع آفریدی کے نام سے ہوئی تھی۔ عبدالطیف آفریدی کی نماز جنازہ آج بڈھ بیر پشاور میں ادا کی جائے گی۔