پشاور:سابق صدر سپریم کورٹ بار اور معروف قانون دان عبدالطیف آفریدی کو آبائی قبرستان بڈھ بیر میں سپردخاک کردیا گیا۔
عبدالطیف آفریدی ایڈووکیٹ کی نمازِ جنازہ پشاور باغ ناران حیات آباد میں ادا کی گئی جس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید بھی شریک ہوئے۔نمازِ جنازہ میں وکلا، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ عمائدین نے بھی شرکت کی۔
یاد رہے کہ عبدالطیف آفریدی کو گزشتہ روز ہائیکورٹ بار روم میں فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔