کراچی: کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں دھاددلی کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلیےجماعت اسلامی پاکستان کا ہنگامی اجلاس شروع ہو گیا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو، امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن شریک ہیں،جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم عظیم خصوصی طور پر کراچی تشریف لائے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اجلاس میں کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی، اب سے کچھ دیر بعد آئندہ کا لائحہ عمل جاری کیا جائے گا۔