مذکورہ یوسی میں جماعت اسلامی کے امیدوار کے پاس فارم گیارہ اور بارہ موجود تھے۔فائل فوٹو
مذکورہ یوسی میں جماعت اسلامی کے امیدوار کے پاس فارم گیارہ اور بارہ موجود تھے۔فائل فوٹو

عباس ٹاون صفورہ سے بھی جماعت کا یوسی امیدوارکامیاب،نشستوں کی تعداد 88 ہوگئی

کراچی :اورنگی ٹاؤن کے بعد عباس ٹائون صفورہ سے بھی جماعت اسلامی کو چوری شدہ  سیٹ واپس مل گئی۔ جماعت اسلامی کے امیدوار کو کامیاب قرار دے دیا گیا ۔

ریٹرننگ افسر شہانہ پرویز نے 17 جنوری کو عباس ٹاون صفورہ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار حبیب الرحمن کو1824 ووٹ سے کامیاب قرار دیا ہے ۔

مذکورہ یوسی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 1761 ووٹ لیے تھے ۔ تاہم ریٹرننگ افسر نے پی پی امیدوار کو کامیاب قرار دے کر نتیجہ لگانے سے گریز کیا تھا ۔

مذکورہ یوسی میں جماعت اسلامی کے امیدوار کے پاس فارم گیارہ اور بارہ موجود تھے جس کی وجہ سے پی پی کی دھاندلی کی کوشش ناکام ہوگئی، جماعت اسلامی کا امیدوار جیت گیا ۔ مذکورہ یوسی ملنے کے بعد جماعت اسلامی کی نشستوں کی تعداد88 ہوگئی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی تعداد 93 سے کم ہوکر 91 رہ گئی ہے ۔