کورین سوشل میڈیا اسٹار نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

مکہ معظمہ (انٹرنیشنل ڈیسک)کوریا کے معروف وی لاگر اور سوشل میڈیا اسٹار داؤد کم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

داؤد کم نے انسٹاگرام پر عمرے کےدوران لی گئی اپنی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں ، جن کے ساتھ انہوں نے انتہائی جذباتی پیغام بھی لکھا ہے

انہوں نے لکھا کہ اسلام نے ان کو زندگی کی اندھیری راہوں سے نکال کر روشنی کے راستے پر ڈال دیا ہے

سوشل میڈیا اسٹار نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی زندگی میں روشنی کی تلاش کے لئے اکیلے مارے مارے پھر رہے تھے، ان کی زندگی تباہ ہوچکی تھی، اور ان کے خیال میں وہ دنیا کے بدقسمت ترین شخص تھے۔

انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ کوشش کرتا تھا کہ اپنے سوالوں کا جواب ڈھونڈوں، اسلام   نے مجھے میرے سب سوالوں کے جوابات دے دیئے ہیں اور میں خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے  مجھے اسلام کیلئے چن لیا ہے۔