سوات(بیورورپورٹ) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے پیوچار میں کار گہری کھائی میں گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق اور 7افراد زخمی ہوگئے۔
جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو رشتہ داروں کے ہاں کراچی سے آیا ہواتھا
ایس ایچ او تھانہ چپریال محمد زیب خان کے مطابق حادثے میں عزیز کی اہلیہ مسماۃ (ص) اور دو سالہ بیٹی مسماۃ جنت موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر سات افرادعزیز ولد نوررحمان دو سالہ مرحبا،تین سالہ مسماۃ ماہ نور،چارسالہ مدینہ،ذاکر،مسماۃ (ش) زوجہ ذاکر ساکنا ن کراچی اورڈرائیور اشفاق سکنہ خریڑئی شدید زخمی ہوگئے،
ریسکیو اہلکاروں اور مقامی پولیس نے مقامی افراد کے تعاون سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال مٹہ منتقل کر دیا،زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دریں اثنا سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقے کوٹ میں موٹرسائیکل پر ہوم ڈیلیوری کرنے والا نوجوان کھائی میں گرکر جاں بحق ہوگیا،
پولیس کے مطابق وقارخان پیزا لیکر موٹرسائیکل پر ڈیلیورکرنےجارہا تھا کہ کوٹ کے مقام پر موٹرسائیکل سمیت کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،
نوجوان کی لاش صبح کے وقت ملی جسے بعدازاں پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیا گیا۔