بھارتی کرکٹ ٹیم کو کیویز کیخلاف سیریز سے قبل بڑا دھچکا

نئی دہلی(اُمت نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شریاس آیئر انجر ی کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ متبادل کھلاڑی کے طور پر رجت پاٹیدار کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے

بی سی سی آئی نےتصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجری کمر میں چوٹ لگنے کےباعث بلے بازش شریاس آئیر کو سیریز سے باہر کردیا گیا ہے۔

انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی   طلب کرلیا گیا ہے جبکہ انجری کی نوعیت اور صحتیابی کے حوالے سے نہیں بتایا گیاہے۔

اس سے قبل سال  2021 میں آئیر کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے ، انہیں سرجری کی گئی تھی اور وہ 6ماہ کے عرصے کے دوران کرکٹ سے دور رہے تھے ۔

واضح رہے کہ شریاس آئیر کی جگہ متبادل کھلاڑی کے طور پر رجت پاٹیدار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔