اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقاریونس نے بولنگ کوچ بننے کی خبروں پر ردعمل آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں وقار یونس کا کہنا ہے کہ میرے متعلق پاکستان ٹیم کیلئے بولنگ کوچ بننے سے کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔
فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ میںایک بات کلیئر کرنا چاہتا ہوں کہ ابھی تک مجھ سے کسی نے بولنگ کوچ سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی میںبولنگ کوچ بننے میں کوئی دلچسپی رکھتا ہوں
واضح رہے کہ موجودہ بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ معاہدہ فروری کےآخر میںختم ہونے جا رہا ہے