ننگر ہار ،محکمہ تعلیم کا مرد ملازمین کو داڑھی رکھنے کا حکم

مرد ملازمین شریعت کے مطابق داڑھی اور نماز با جماعت اد ا کریں ۔ خواتین ملازمین حجاب پہننے پر سختی سے عمل کریں۔

               
January 18, 2023 · بام دنیا

افغانستان (اُمت نیوز) افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں محکمہ تعلیم نے ملازمین کو   داڑ ھی رکھنے اور خواتین ملازمین کو حجاب پہننے کی سخت سے ہدایت کردی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ ننگر ہار سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مرد ملازمین شریعت کے مطابق داڑھی اور نماز با جماعت اد ا کریں ۔ خواتین ملازمین حجاب پہننے پر سختی سے عمل کریں۔
ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ملازم حکم نامے پر عمل نہ کرتے ہوئے پایہ گیا تو اس کو نوکری سے نکال دیا جائے گا۔