ایران(اُمت نیوز) ایرانی مظاہرین کے حق میںنعروں سے ایفل ٹاور جگمگا اٹھاہے۔ منفرد اظہار یکجہتی ایرانی مظاہر ین کیخلاف گزشتہ شب کوکیا گیا تھا۔
4 ماہ پہلے ایران میں22سالہ مہسا امینی پولیس حراست میںجاں بحق ہو گئی تھیں۔ انہیں سر ڈھانپے بغیر بازار میں گھومنے پر ایرانی قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا تھا۔
16 ستمبر کو مہسا امینی کی موت واقع ہو گئی ۔اس وقت سے لیکر اب تک ایران میں مسلسل مظاہرے جاری ہیں۔
ایفل ٹاور پرلائٹنگ کے ساتھ خواتین کو زندگی اور آزادی دوکےنعرے درج کیے گئے،اس موقع پرشہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے ایرانی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی
ایران میں کئی فرانسیسی شہری جیل میں قید ہیں۔ اسی طرح دیگر یورپی ملکوں کے متعدد شہری بھی ایران میں حالیہ مہینوں کے دوران زیر حراست لیے گئے ہیں۔