جامشورو(اُمت نیوز)معمر قوم پرست رہنما جی ایم سید کی سالگرہ کی تقریب کے موقع سن میدان جنگ بن گیا ہے۔مشتعل کارکنوں نےدو پولیس موبائل کو آگ لگادی ہے
ہنگامہ اس وقت شروع ہو اجب پولیس رینجرز نےمعمر قوم پرست جماعت کے کارکنوں کو گرفتار کیاگیا۔
مشتعل کارکنوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا ہے ،پولیس کی مشتعل ہجوم پر لاٹھی چارج اورشیلنگ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں
زخمیوں میں ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، سن انڈس ہائی وے پر کشیدگی پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔ کئی گھنٹے تک مشتعل افراد نے احتجاج کیا
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس پر پتھرائو کے باعث پولیس نے ہوائی فائرنگ شیلنگ کی ،قوم پرست کارکنوں نے پولیس پارٹی پر حملہ اور پتھرائو کیا
پولیس نےاپنےدفاع میں ہوائی فائرنگ کی ہے،صورتحال اب کنٹرول میں ہے ،5 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے