بلوچستان(اُمت نیوز)بلوچستان میں بارشو ں اور برفباری کی پیش گوئی کر دی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بارش اور برفباری کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوچکی ہیں
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں داخل ہونے سے آج (بدھ) اور جمعرات کو شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔
جبکہ محکمہ پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنر کوبارش اور برفباری کے پیش نظر الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ پی ڈی ایم اے نے آئندہ 2 روز تکشہریوں کو غیر ضروری سفر سے روک دیا ہے۔