نیدرلینڈز بھی یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دیگا
یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان ڈچ وزیراعظم نےامریکی صدر بائیڈن سے واشنگٹن میں ملاقات میں کیا۔
January 18, 2023 · بام دنیا
ڈچ(اُمت نیوز) امریکہ کے بعد نیدر لینڈز بھی روس کا مقابلہ کرنے کیلئے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل دے گا۔
ڈچ میڈیا کے مطابق یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم ڈچ وزیراعظم مارک روتھ نے دینے کا کہا ہے۔
ڈچ وزیراعظم نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان امریکی صدر بائیڈن سے واشنگٹن میںملاقات میں کیا۔
اس سے پہلے امریکا بھی یوکرین کو جدید پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان کرچکا ہے۔