5فروری یوم یکجہتی کشمیر پر پیرس میں ریلی کے انعقاد کا فیصلہ

پانچ فروری کو ریلی کار دی لیس سے پیلس ریپبلک تک ریلی نکا جائے گی ، ریلی میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی شرکت کرے گی۔

               
January 18, 2023 · بام دنیا

پیرس (اُمت نیوز)پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر پر فرانس کے دارالحکومت پیرس میں معروف سیاسی و سماجی رہنما سردار ظہور اقبال کی صدارت میںریسٹورنٹ میں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پانچ فروری کو ریلی کار دی لیس سے پیلس ریپبلک تک ریلی نکا جائے گی ، ریلی میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی شرکت کرے گی۔
اجلاس میں راجہ علی اصغر، عابد ملک، چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش کے علاوہ دیگر سرکردہ رہنماؤں کے علاوہ کشمیری کمیونٹی کے لوگوں اور صحافیوں نے شرکت گی۔