کراچی: بلدیاتی انتخابات کے بعد نتائج میں تاخیر اور ردوبدل کے حوالے سے جماعت اسلامی تحفظات دور کرنے کیلیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حافظ نعیم الرحمن کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے جو بھی جائز خدشات ہیں ان کو دور کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے جوالیکشن کمیشن سے مسائل ہیں ان پر الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں، جو مسائل سندھ حکومت سے ہیں، ان کے حل کے لیے سندھ حکومت غیر جانبدارانہ کردار ادا کرے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں اپنی جماعت کے رہنمائوں کو کہہ دیتا ہوں کہ جو بھی مسائل ہیں مل بیٹھ کرحل کریں۔