کراچی :عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتاردانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی کراچی میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا،عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مستر دکردی ۔
یاد رہے کہ اس قبل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی، دانیہ شاہ کو 17 دسمبر کو جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا۔
واضع رہے دانیہ شاہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں 15 دسمبر کو لودھراں میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا تھا۔