نتائج تبدیل کرنے کی کوشش،جماعت اسلامی کا ملیر ہالٹ پر دھرنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن حدید یوسی 4 کے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کے خلاف جماعت اسلامی نے امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر کی قیادت میں ملیر ہالٹ پر دھرنا دے دیا

گلشن حدید کی یوسی فور کے الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدوار جاوید اقبال نے  ایک ہزار نو سو چودہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔

پی پی امیدوار سترہ سو انچاس ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ تاہم ریٹرننگ افسر نے جیتے ہوئے امیدوار کو بتائے بغیر ری کاؤنٹنگ شروع کرادی

اطلاع ملنے پر جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ملیر ہالٹ پر احتجاج کرنا شروع کردیا ہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہمیں ری کاؤنٹنگ کے ذریعے ہرانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔