کیماڑی میں پی ٹی آئی اور پی پی کارکنوں میں تصادم،صحافی بھی زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان تصادم  ہوگیا۔ جس کی زد میں آکر صحافی بھی زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب سابق گورنر سندھ و مرکزی رہنما عمران اسماعیل نے علی زیدی پر حملے کی مذمت کی ہے ، انہوں نے کہا کہ پی پی غنڈوں کا نہتے پارٹی کارکنوں پر حملہ شرمناک ہے ،ڈپٹی کمشنر کیماڑی کے آفس میں پولیس کی موجودگی میں حملہ سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نےکہا کہ بزدلانہ حملے اورپتھراؤ سے درجنوں کارکن زخمی ہوئے ہیں۔زخمی کارکنوں نے علی زیدی کو پی پی غنڈوں سے بچایا۔سندھ حکومت انتظامی اور سیاسی دہشتگردی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ نتائج کی تبدیلی پر موجود کارکنان کا احتجاج ان کا حق ہے۔ پی پی غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نےبھی  علی زیدی اور کارکنان پرحملے کی شدید مذمت کی ہے
اسد عمر نے کہا کہ ہ امپورٹڈ حکومت عوامی مینڈیٹ چرانے کے لئے قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے