مسلم لیگ ن کے دیے گئے نام اُن کی غیرسنجیدگی کا اظہار ہیں،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ن نے جو نام دیئےہیں اس اسے ان کی غیرسنجیدگی ظاہر ہورہی ہے۔ ہم نے ایسے نام دیے جن پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

عمران کی زیرصدارت لاہور میں الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی اجلاس ہوا، تمام تنظیموں نے ڈور ٹو ڈور مہم کے حوالے سے چئیرمین کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں عمران خان نے انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا

شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کےلیے مسلم لیگ ن کی جانب سے دیے گئے نام اُن کی غیرسنجیدگی کا اظہار ہیں جبکہ ہم نے جو نام دیے اُن پرکوئی اعتراض نہیں اٹھاسکتا اور وہ سب کو قابل قبول ہوں گے۔
عمران خان نے کہا کہ نگران حکومت کا کام صاف شفاف انتخابات کروانا ہے، الیکشن کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔