پشاور(امت نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوتے ہی صوبائی وزرا نے اپنے دفاتر چھوڑ دیئے
گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط کے بعد صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ۔ جس کے بعد وزرا نے اپنے دفاتر خالی کردیئے
وزیر تعلیم کامران بنگش اپنے دفتر سے عمران خان کا پوٹریٹ اور پی ٹی آئی کا جھنڈا اٹھا کر روانہ ہوئے اور جاتے ہوئے عملے سے الوداعی ملاقات کی۔ ملازمین کے مطابق سابق صوبائی وزیر تعلیم جس طرح خالی ہاتھ دفتر میں آئے ویسے ہی واپس گھر کو روانہ ہوئے۔
سول سیکرٹریٹ میں صوبائی وزیر محنت شوکت یوسف زئی نے بھی سرکاری دفتر میں آخری دن گزار کر دفتر چھوڑ دیا ، کابینہ کے دیگر وزرا نے بھی اسمبلی تحلیل کے بعد اپنے آنے دفاتر خالی کر دئیے۔