کراچی (امت نیوز) ورلڈ بینک نے معاشی مشکلات میں گھرے پاکستان کے لیے ایک ارب 10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری موخر کردی ۔ جس کے بعد پاکستان کے مالی مشکلات میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے
ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری آئندہ مالی سال تک مؤخرکی ہے۔
ورلڈ بینک نے درآمدات پر ‘فلڈ’ لیوی لگانے کی بھی مخالفت کردی
خیال رہےکہ پائیدار معیشت کے لیے ورلڈ بینک کے قرض کی مالیت 45 کروڑ ڈالر تھی، اس کے علاوہ سستی توانائی کے لیے 60 کروڑ ڈالرکا قرض بھی مؤخرکیا گیا ہے۔
ورلڈبینک کے ترجمان کا کہنا ہےکہ پائیدار معیشت کے لیے بورڈ ڈسکشن مالی سال 2024 میں متوقع ہے جب کہ سستی توانائی کے لیے قرض بھی اگلے مالی سال منظور کیا جاسکتا ہے