کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضلع ایسٹ کے کیمپ آفس کی رٹرننگ افسر شہانہ پروین نے الزام عائد کیا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے انہیں قتل کی دھمکیاں دیں ۔ وہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گی ۔ انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں کیمپ آفس سے باہر جارہی تھی کہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے مجھ پر حملہ کیا،میری گاڑی کے شیشے توڑدئے گئے،میرا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے،کارکنوں کی بڑی تعداد نے مجھ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی،پولیس نے ہمیں بحفاظت وہاں سے بچا کر نکالا،میں ایک خاتون ہوں مجھ پر بھی رحم نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ری کاؤنٹنگ میں بھی جماعت اسلامی ہار گئی،وہ چاہتے ہیں کہ ان کی مرضی کا نتیجہ دیا جائے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کراؤں گی۔ جماعت اسلامی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر شاہانہ پروین ڈی او ای ایسٹ ہیں اور یہ ایک انکوائری زدہ افسر ہیں تاہم پی پی سے سیاسی وابستگی کے باعث ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی ۔