کابل( اُمت نیوز) کابل میں خواتین کو شعبہ صحت سمیت دیگر مخصوص شعبومیں کام کرنے کی اجازت دیدی ہے، فلاحی تنظیموں کی سرگرمیاں بھی بحال کردی گئی ہیں
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کےمطابق طالبان حکام کی جانب سے خواتین کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ خواتین کو اجازت ملنے کے بعد کئی امدادی تنظیموں نے اپنی سرگرمیاں کو بحال کردی ہیں
ترجمان افغان وزارت صحت عامہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کابل میں شعبہ صحت سے متعلقہ کوئی بھی سرگرمی نہیں روکی گئی ہے ، امدادی تنظیموں نے ایک غلط فہمی کی بنا پر اپنی صحت کی خدمات روکی تھیں تاہم اب یہ سلسلہ بحال کر دیا ہے۔
ترجمان انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نینسی ڈینٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے وزارت صحت عامہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ خواتین عملہ اور وہ خواتین جو دفتری معاون کا کردار ادا کررہی تھیں وہ دوبارہ اپنا کام شروع کر سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ طالبان حکومت کی جانب سے خواتین کے کام کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی جس کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی تھی