اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات 19 جنوری کو کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق عمران خان قومی اسمبلی کی تمام 7 نشستوں سے کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ کامیابی کا نوٹی فیکیشن عمران خان کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات منظور ہونے کے بعد جاری کیا گیا۔
عمران خان نے تفصیل جمع کرانے میں تاخیر کو صرف نظر کرنے کی درخواست کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال 26 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا۔