ٹنڈوجام میں گاجر کا حلوہ کھانے سے دو بچیاں جاں بحق

ٹنڈوجام(نمائندہ اُمت)ٹنڈوجام کے شاہی بازرار میں گاجر کا حلوہ کھانے سے دو بچیاں جا ں بحق اور دو بچوں کی حالت نازک قرار، گاجر کا حلوہ گھر پر تیار کیا گیا تھا،شاہی بازار کے رہائشی اکرام راجپوت کے مطابق ان کے گھر میں گاجر کا حلوہ تیار کیا گیا تھا، جو ان کے بچوں نے کھا یا تو کچھ دیر بعد بچوں کے پیٹ میں شدید درد شروع ہو گیا، جس کے بعد وہ فوری طورسول اسپتال ٹنڈوجام لے کر گئے، جہاں سے بچوں کو حیدرآباد نازک حالت ہونے کی وجہ سے منتقل کر دیا، جہاں ان کی دو بچیاں سات سالہ رومیسہ اور دوسالہ انتا جابحق ہو گئیں،  ان کے بیٹے واحد اور محمد ثاقب کی نازک حالت بتائی جارہی ہے، شک کیا جارہا ہے کہ حلوے میں کوئی زہریلی چیز شامل ہوگئی تھی۔ دونوں بچیوں کے جنازے گھر پر پہنچے کہرام مچ گیا۔