کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے گلشن اقبال ٹاﺅن یوسی 7 سے امیدوار جماعت اسلامی کی دوبارہ پولنگ کی درخواست مسترد کردی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گلشن اقبال ٹاﺅن یوسی 7 سے امیدوار جماعت اسلامی غلام مصطفی کی دوبارہ پولنگ کی درخواست پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کے جج راجہ جواد عباس نے کی۔
عدالت نے کہاکہ آپ کے پاس ٹریبونل کا فورم موجود ہے، وکیل درخواست گزارنے کہاکہ ٹریبونل نہیں بنایا گیا، مخالف امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ اپنی درخواست لے کر مجاز اتھارٹی کے پاس جائیں، عدالت نے درخواست مسترد کردی ۔