ہالی ووڈ میں فنکار دس، دس شادیاں کرتے ہیں، فائل فوٹو
ہالی ووڈ میں فنکار دس، دس شادیاں کرتے ہیں، فائل فوٹو

راکھی ساونت کو پولیس نے گرفتارکرلیا

ممبئی: عادل خان درانی شادی سے قبل اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو پولیس نے گرفتارکرلیا،ممبئی سیشن کورٹ نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امبولی پولیس نے اداکارہ شرلین چوپڑا کیس میں راکھی ساونت کو گرفتار کیا ہے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال شرلین چوپڑا نے قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر راکھی ساونت کے خلاف کیس کیا تھا۔پولیس نے شرلین چوپڑا کی شکایت پرایکشن لیتے ہوئے راکھی کو گرفتارکیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شرلین چوپڑا نے کہا ہے کہ ممبئی سیشن کورٹ نے راکھی ساونت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی ہے جس کے بعد امبولی پولیس نے ان کو گرفتار کر لیا ہے۔

راکھی ساونت نے عادل خان سے شادی ہے، سوشل میڈیا پرانہوں نے عادل خان کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھی۔