کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکس کے سربراہان کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ کمرشل بینک مساجد کے اکاؤنٹ کھولیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق اسٹیک ہولڈرز نے مساجد کے اکاؤنٹ نہ کھولنے پر تشویش ظاہرکی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اکاؤنٹ نہ کھولنے کا رجحان مالیاتی شمولیت اور معیشت کو دستاویز کرنے میں رکاوٹ ہے۔ بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مساوی ماحول فراہم کریں۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک ٹرسٹ، سوسائٹیزاورایسوسی ایشنز وغیرہ کے اکاؤنٹ کھولیں۔ کمرشل بینک غیر سرکاری، بغیر منافع کام کرنے والے اور چیریٹیزکے اکاؤنٹ کھولیں۔