پشاور:اسلام آباد،پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ خوفزدہ ہوکرکلمہ طیبہ کا ذکرکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ، جبکہ گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز چترال کے مغرب میں 237 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں نوشہرہ، شبقدر، مردان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سوات، کوہاٹ، صوابی اورلوئر دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔بنوں اورگرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔