لاہور:نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے ہوگا۔ کمیٹی نگراں وزیر اعلیٰ کے ناموں پر اتفاق رائے پر مشاورت کرے گی،اجلاس میں قائد ایوان اور حزب اختلاف کے ارکان شرکت کریں گے۔
پارلیمانی کمیٹی میں قائد ایوان کی جانب سے میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت ہونگےجبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ملک احمد خان،ملک ندیم کامران اورسید حسن مرتضیٰ ہونگے۔
پارلیمانی کمیٹی کل کے اجلاس میں نگران کے ناموں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرے گی اورپارلیمانی کمیٹی کا نگراں وزیر اعلیٰ کےلیے ناموں پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔