سندھ:نجی تعلیمی ادارے10فیصدمستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کےپابند

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے صوبے کےتمام نجی اسکولوں کو 10فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینے کا پابند کردیا۔اساتذہ کو 25ہزار سے کم تنخواہ دینے پر بھی کارروائی ہوگی

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ تمام اسکول ہمارے زیر نگرانی ہیں،  شکایات موصول ہوئی ہیں کہ اکثر نجی اسکولوں میں اساتذہ کو صرف 8 سے 10 ہزار ماہانہ تنخواہیں دی جارہی ہے جبکہ سندھ حکومت نے کم سے کم ویجز بھی 25 ہزار ماہانہ مقرر کی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی اس پالیسی پر نجی اسکولوں کو عمل کروایا جائے گا اور اس پالیسی کے مطابق اساتذہ کی کم سے کم 25 ہزار روپے کی تنخواہ کو یقینی بنائیں گے جبکہ ساتھ ہی ٹرانسجینڈر پالیسی سازی پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا کہ پرائمری اسکولز کو اپ گریڈ کرنے کی سخت ضرورت ہے ملک بھر میں یہی مسئلہ ہے کہ بچے پرائمری کے بعد اسکول نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے، پرائمری اسکول کی جگہ ایلیمنٹری اسکول کھولے جائیں گے تا کہ سندھ کا تعلیمی نظام بہتر ہو