لندن (امت نیوز)پنجاب میں اسمبلی کی تحلیل اور انتخابات کی صورت حال پر غور کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے لندن میں سرجوڑ لئے
مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے پنجاب کے انتخابات کیلئے ن لیگی امیدواروں کے نام پارٹی کے قائد نواز شریف کے سامنے رکھ دیئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے، اس سلسلے میں برطانوی دارالحکومت لندن میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پنجاب میں آہندہ انتخابات میں پارٹی امیدواروں پر غور کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شریک تھیں۔
رانا ثنااللہ نے پارٹی قائد کو ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصلات سے آگاہ کیا اور پنجاب کے عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی فہرست میاں نواز شریف کے سامنے رکھی۔
اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز کی ناموں کی منظوری کے بعد پارٹی کو آگے بڑھنے کا اشارہ دیا جائے گا، پنجاب میں انتخابی مہم کی قیادت مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف کریں گے۔