نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش پر بھارت کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندام باگچی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے لیکن ان تعلقات کیلئے سازگار ماحول ہونا چاہئے، سازگار ماحول میں دہشت، دشمنی یا تشدد نہ ہو۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کچھ روز پہلے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی ، شہباز شریف نے کہا تھا کہ کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کے حل کیلئے پاک بھارت مذاکرات ناگزیر ہیں۔