مری موٹروے پولیس نے گمشدہ بچی ورثا کے حوالے کر دی

مری(امت نیوز)موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی کرکےگمشدہ بچی کو ڈھونڈ نکالا

حلیمہ نامی لڑکی گھر سے راستہ بھول کر پریشانی کے عالم میں موٹروے پر آگئی،معمول کے گشت پر مامور موٹروے پولیس کے افسران انسپکٹر ارشد عباسی اور سب انسپکٹر عنایت خان نے بچی کو اپنی حفاظت میں لیا اور اس  کے والدین کو اطلاع دی۔

قانونی اقدامات کے بعد بچی کو والدین کے حوالہ کر دیا گیا

ورثاء نے موٹروے پولیس سیکٹر کمانڈر ایس پی مبشرہ جاوید ڈی ایس پی طیب نذیر اور تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔