لاہور(اُمت نیوز) راجہ دھانی نیو دہلی میں خالصتان زندہ باد اورسکھ فارجسٹس کے نعرے رکھ دیئے گئے ہیں
بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل نئی دہلی کے پچھم وہار علاقے کی دیوار پر زندہ باد خالصتان اور سکھ فار جسٹس کے سلوگن لکھ دیئےگئے۔
دہلی پولیس نے مقامی لوگوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر یہ نعرے دیوار سے مٹا دیئے گئے ،پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
بھارت یوم جہوریہ 26 تاریخ کومنا رہا ہے،
تازہ واقعہ کے حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ وال چاکنگ مٹا دی گئی ہے اور ابھی تک کسی ملزم کو گرفتارنہیں کیا جاسکا ہے۔