سعودی عرب (اُمت نیوز) سعودی عرب کےدارالحکومت الریاض کے شاہد فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میسی ٹیم نے رونالڈو کی ٹیم کو 4کے مقابلے میں5گول سے شکست دیدی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لیونل میسی پی ایس جی کی قیادت کررہے تھے جبکہ کرسٹیانورونالوڈو سعودی آل اسٹارز ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ معاہدے کے بعد رونالڈو کا یہ پہلا میچ تھا۔
میسی نے ابتدائی تین منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تھی۔کرسٹیانو رونالڈو نے بھی پہلے ہاف کے آخر میں پینلٹی پرگول کر کے میچ برابر کر دیا
پہلے ہاف کے اختتام سے کچھ دیر پہلے پی ایس جی کے مارکوئنہوس نے گول کرکے اسکورکو 2-1 کردیا۔اس کے بعد رونالڈو نے اضافی وقت میں ایک بار پھرگول کرکے میچ برابرکردیا۔
میچ کے دوسرے ہاف کے شروع میں ہی PSG کی طرف سے تیسرا گول کردیا گیا، چند منٹ ہی بعد جنگ ہیون سو نے ایک بار پھرگول کرکے سعودی اسٹارزکے لیے برابری حاصل کرلی۔
ماپے نے 60 ویں منٹ میں چوتھا گول کردیا۔78ویں منٹ میں پی ایس جی کی ٹیم نے ایک اور گول کردیا اور اسکور 5-3 کردیا۔ لنصرکے تالیسکا نے 93 ویں منٹ میں گول کر کے5-4 کے حتمی اسکور کے ساتھ میچ اختتام پذیر ہوا۔
پہلے ہاف میں رونالڈو نے میسی کے پہلے گول کے چند منٹ بعد گول کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پیرس کلب کے گول کیپر نے انھیں روک دیا۔ کیلیان ماپے نے 24 ویں منٹ میں ایک گول کردیا تھا لیکن اس کوآف سائیڈ ہونے کی وجہ سے مسترد کردیا گیا۔
یہ فٹ بال میچ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر اور الریاض بلیوارڈ کی بڑی اسکرینوں پر لائیو نشر کیا گیا ہے۔میچ ایم بی سی، شاہد، ای ایس پی این، بی آئی این، بی آئی این اسپورٹس، ایم بی سی میسر،اسکائی اسپورٹس اور دیگر پربھی دیکھا جا سکتا تھا۔
اس فٹ بالرنے مبیّنہ طورپریورپ، برازیل، آسٹریلیا اور امریکا کے کلبوں کی جانب سے متعدد پیش کشوں کو ٹھکرا دیا تھا اور ان کے بجائے سعودی عرب کی ٹیم میں شمولیت کافیصلہ کیا تھا۔