بصرہ(اُمت نیوز) عراق کے شہر بصرہ کے اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 80 کے قریب زخمی ہوئے ہیں
سر کاری عراقی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ بھگدڑ میں زخمی ہونے والوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب عراقی فٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ عراق اور عمان کے درمیان فائنل شام 7 بجے شروع ہوگا جبکہ بصرہ کے گورنر نے تصدیق کی کہ میچ شہر میں منعقد کیا جائے گا اور اسے کسی دوسرے ملک میں منتقل نہیں کیا جائے گا۔