آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔فائل فوٹو
آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی کا باقی استعفے منظور بھی منظور کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کیا اسپیکرنے اب تمام اراکین سے الگ الگ ملاقات کرکے استعفے منظؤر کیے؟ باقی کے بھی استعفے منظورکیے جائیں ہم اپنا موقف عوام کے سامنے رکھیں گے ۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت انہیں معیشت کے ڈوبنے کی کوئی پرواہ نہیں،ان کی صفوں میں دراڑ پڑ چکی ہے، ثابت ہو چکا ہے کہ اسپیکر کسٹوڈین آف دی ہاوس نہیں، اسپیکرنے اپنی آئینی ذمے داری سے فرار حاصل کیا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ممبرز کو جمع کیا  پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہمارا اجلاس جاری تھا،انہوں نے 35استعفے منظورکر لیے .

انہوں نے کہا کہ پہلے 11 پھر 35 اورآج پھر 35 مزید استعفے منظر کیے گئے ہیں، انہیں ذاتی مفادات ملکی مفادات سے زیادہ عزیز ہیں ، یہ اپنے کیسز سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں ، حکومت ایک بار پھر سے بے نقاب ہو چکی ہے،باقی 50 کے قریب استعفے بی منظور کیے جائیں،