مچھ، سبی ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔فائل فوٹو
مچھ، سبی ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔فائل فوٹو

ریلوے ٹریک پردھماکا،جعفرایکسپریس کی7بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں

سبی: ریلوے لائن پر دھماکے میں جعفرایکسپریس کی7 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں 13افراد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سبی میں پنیر کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی 7 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں 13افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا

محکمہ ریلوے کے حکام کے مطابق  دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے بعد مچھ، سبی ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔