حیدرآباد: سینٹرل جیل کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سندھ یونیورسٹی کی پوائنٹ بس کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
بلدیہ تھانے کی حدود سینٹرل جیل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے سندھ یونیورسٹی پوائنٹ بس ڈرائیور غلام علی کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ کے مطابق واقعہ بس پر فائرنگ کا نہیں، ڈرائیور بس کو روک کر ہوٹل پر پانی پینے کے لیے نیچے اترا تو ملزمان نے گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ڈرائیور کی لاش کو سول اسپتال حیدرآباد میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ واقعہ کے خلاف بس ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی کا محسوس ہوتا ہے تاہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔