پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی کوتحلیل ہوئے دوسرا روز ہے لیکن صوبے کا نگران وزیراعلیٰ کون ہوگا اس پر ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے ۔ نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے معاملے پر وزیراعلیٰ محمود خان نے اپوزیشن لیڈر سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان کے انکار کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا گیا ہے ۔
خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پراپوزیشن لیڈر اور وزیراعلیٰ میں دوریوں کے باعث پہلے مرحلے میں اتفاق رائے کے امکانات معدوم ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر کو اے این پی کی جانب سے بھی نام دے دیے گئےہیں ۔
ذرائع کے مطابق دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ اپوزیشن کی مشاورت جاری ہے ، نگران وزیراعلیٰ کے لیے نام دینے کا آج آخری روز ہے ، وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے تاحال نام نہیں پیش کیے جاسکے ۔