الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی، فائل فوٹو
دستاویزات جمع کروانی ہیں ایک ہفتے سے 10 دن تک کا وقت دیں۔بیرسٹر گوہر، فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کی رکنیت ختم کر دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے منظور کیے گئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 35 ارکان کی رکنیت ختم کردی۔

الیکشن کمیشن نے اسپیکرکی ہدایت پر 31 جنرل نشستوں کےارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا جبکہ 4 مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرکےالیکشن کمیشن کو بھیجے تھے۔