پی ایس ایل ،مفت ٹکٹ یا پاس مانگ کرشرمندہ نہ کریں۔نجم سیٹھی

لاہور: پی ایس ایل کا میلہ 13 فروری سے شروع ہونے جارہاہے ، اس حولے سے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل میچوں کے لیے مفت ٹکٹ یا پاس مانگ کر شرمندہ نہ کریں۔

نجم سیٹھی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میں تمام دوستوں اورادارے کے سینئر لوگوں سے درخواست کرتاہوں کہ وہ اگلے مہینے سے شروع ہونے والے پی ایس ایل سیزن 8 کے مفت پاسز نہ مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کاآڈٹ کرنے والی قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے ہمیں تنبیہ کی ہے کہ اس طریقہ کار سے باز رہا جائے ۔“