عدالت نے شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ فائل فوٹو
عدالت نے شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ فائل فوٹو

شہباز گل کے خلاف فرد جرم کی کارروائی پھرمؤخر

اسلام آباد: مقامی عدالت نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک بارپھرمؤخرکردی جبکہ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 فروری کی نئی تاریخ دیدی ۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے شہباز گل پر اداروں کے خلاف بغاوت پراکسانے کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کوکاروائی آگے بڑھانے سے نہیں روکا ۔

ملزمان کے وکیل نے بتایاکہ اسپیشل پراسیکیوٹرکی کیس میں نامزدگی کوہائیکورٹ میں چیلنج کیاہواہے۔

پراسیکیوٹرکے جونیئروکیل نے کہا کہ عدالت نے اسٹے دیا نہ ہی فیصلہ دیا،وکیل نے کہا کہ شہبازگِل کے خلاف ایک اورمقدمہ درج ہوا لیکن مقدمے کا نہیں بتایاجارہا ۔

شہبازگل کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ شہبازگِل گاڑی میں موجود ہیں، آکسیجن ماسک لگایا ہوا ہے، آئندہ حاضری آن لائن رکھی جائے ۔

جج طاہرعباس نے ریمارکس دیے جب تک فرد جرم عائد نہیں ہوتی حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا ، جب بھی فردِ جرم عائد کرنے کی بات آئے تو شہباز گِل کی طرف سے درخواست آجاتی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے شہبازگل پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کرتے ہوئے 2 فروری کی تاریخ مقررکردی۔