لاہور (نمائندہ امت ) پنجاب کے نگراں وزیراعلی کے لیے پارلیمانی کمیٹی میں کوئی فیصلہ نہ ہوسکا اور یہ معاملہ اب الیکشن کمیشن کو بھجوادیا گیا ہے ۔
اسپیکر محمد سبطین خان کی صدارت میں پارلیمانی کمیٹی کا صرف ایک اجلاس ہو سکا جو ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہا اوراس میں فریقین اپنے اپنے نامزد اراکین پر ڈٹے رہے ۔
بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے عندیہ دیا کہ اگر الیکشن کمیشن کا فیصلہ قابل قبول نہ ہوا تو عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے
پی ڈی ایم کےارکان کمیٹی نے بتایا کہ جو نام دوسرے فریق نے دیے ہیں وہ قانونی اہلیت نہیں رکھتے اگرچہ وہ اچھی ساکھ اور تجربہ رکھنے والے افسر ہیں ۔ انہون نے کہا کہ میٹنگ سے پہلے ہی وزیراعلی’ پرویز الٰہی نے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا تھا