لاہور(امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نےپیپلزپارٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کو کوستے رہے آج ان کو دعوتیں دے رہے ہیں
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد میئر کے عہدے کے لیے پیپلزپارٹی کے جماعت اسلامی سے رابطوں پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جماعت اسلامی کو بھی سوچنا ہوگا ان کا دعویٰ رہا ہے کرپشن فری پاکستان، پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر میئر شپ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان کے مؤقف کی نفی ہوجاتی ہے
خیال رہے کہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی ۔جس میں پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی کو بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی