لاہور (امت نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نےصوبے میں الیکشن کے لیے گورنر سےتاریخ مانگ لی
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے صوبے میں الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے گورنر بلیغ الرحمان کو خط لکھا ہے
خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پرپنجاب اسمبلی تحلیل ہوچکی، آئین کے تحت آپ کو جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا تھی
خط میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کو 7 روز گزرنے کے باوجود آپ نے الیکشن کی تاریخ مقرر نہیں کی، آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقررکریں۔
اسپیکر نے گورنر پنجاب کو بھیجے گئے خط کی کاپی صدر مملکت کو بھی ارسال کردی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد کی ایڈوائس میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئینی خلاف ورزی کی ہے،عمران خان نے گورنر کے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنےکا اعلان بھی کیا تھا